ہندوستانی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے نیپال کوتجارتی خسارہ کے معاملے پر
ایکسپورٹ رخی صنعتوں میں زیادہ ہندوستانی سرمایہ کاری راغب کرکے اپنے
ایکسپورٹ باسکیٹ کو بڑھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کا کہ ہندوستان نیپال میں
نئے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے زیادہ آسان قرض دینے کے لئے تیار
ہے۔یہاں دو او ر تین مارچ کو منعقد دو روزہ نیپال سرمایہ کاری کانفرنس میں حصہ
لینے آئے مسٹر جیٹلی نے نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری اور وزیر اعظم پشپ
کمل دہل سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے نیپال کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کرشن بہادر مہرا اور وزیر صنعت نبندر راج جوشی کے ساتھ بھی میٹنگ کی ۔